امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایرانی صدر حسن روحانی کے جواب میں کہا کہ
بہتر ہوگا کہ وہ ہوشیار رہیں ۔ صدر روحانی نے یہ کہا تھا کہ جو کوئی
بھی ایرانیوں کو دھمکی دے گا اسے پچھتانا پڑے گا۔ ٹرمپ سے ائر فورس
ون طیارے میں روحانی کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر جلسہ میں کی
گئی تقریر پر ردعمل ظاہر کرنے کو کہا گیا تھا۔ روحانی کے حوالے سے میڈیا
کی خبروں میں کہا گیا ہے کہ ایران نے انقلاب کے بعد سے 38 سالوں میں یہ
دکھا دیا ہے کہ
ایران سے جو بھی دھمکی آمیز لہجے میں بات کرے گا اسے
پچھتانا پڑے گا۔ اس پر ٹرمپ نے کہ بہتر ہوگا کہ وہ ہوشیار رہیں۔
ٹرمپ نے 2 فروری کو کہا تھا کہ تہران حکومت نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرکے
مغرب کے ساتھ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور یہ الزام لگانے کے بعد
ایران کو خبردار بھی کیا تھا ۔ ٹرمپ کے جارحانہ انداز سے خطہ میں کشیدگی
بڑھ سکتی ہے۔ ٹرمپ جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کے ساتھ صدارتی طیارے میں پام
بیج فلوریڈا جارہے تھے۔